ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلوروسے مڈگاؤں کے درمیان چلنے والی میموٹرین اب دوپہر ساڑھے تین بجے مینگلور سے نکلے گی، 6:23 کو پہنچے گی بھٹکل

منگلوروسے مڈگاؤں کے درمیان چلنے والی میموٹرین اب دوپہر ساڑھے تین بجے مینگلور سے نکلے گی، 6:23 کو پہنچے گی بھٹکل

Sun, 12 Mar 2023 20:35:34    S.O. News Service

کاروار:12؍مارچ(ایس اؤ نیوز) کونکن ریلوے نے منگلورو سنٹرل سے مڈگاؤں چلنے والی مین لائن الکٹریکل ملٹی پل یونٹ (MEMU)ایکسپرس ٹرین نمبر 10108 کے اوقات پر نظر ثانی کرتےہوئے روانگی کے وقت میں تاخیرکی ہے، دوپہر ڈھائی بجے نکلنے والی یہ ٹرین اب سہ پہر 30-03 بجے مینگلور سے روانہ ہوگی۔

کونکن ریلوے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق متعلقہ اوقات کی تبدیلی 15مارچ سے جاری ہوگی۔ منگلورو۔ مڈگاؤں میموٹرین مانسون اور غیر مانسون کی تفریق کئے بغیر  15 مارچ سے سہ پہر 30-03 بجے منگلورو سے روانہ ہوگی اور رات 20-10کو مڈگاوں پہنچے گی، ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ  یہ ٹرین مانسون میں 30-10بجے  مڈگاؤں پہنچے گی۔

مینگلور سے نکلنے کے بعد یہMEMU ٹرین 4.34 کو سورتکل، 4.44 کو ملکی، 5.11 کو اڈپی، 5.27 کو برکور، 5.41  کو کنداپور، 5.52 کو سینا پور، 6.10 کو بیندورکے موکامبیکا روڈ پہنچے گی۔ نئے شیڈول میں کہا گیا ہے کہ ٹرین مون سون اور گرمیوں کے موسم میں ایک ہی وقت میں چلے گی۔

البتہ یہ ٹرین بھٹکل سے گرمیوں میں 6.23 بجے اور مانسون میں 6.29 بجے روانہ ہوگی۔ مانسون کے دوران ٹرین 6.36 بجے مرڈیشور پہنچے گی۔ یہ 7.01 اور 7.13 پر ہوناور، 7.19 اور 7.31 پر کمٹہ، 7.41 اور 7.50 پر گوکرن روڈ، 7.52 اور 8.03 پر انکولہ، 8.11 اور 8.30 پر کاروار پہنچے گی۔

خیال رہے کہ مسافروں اور سرپرستوں نے میموٹرین کی روانگی اورٹرین کی آمد کو لےکر اعتراض جتاتے ہوئے کہاتھا کہ متعلقہ اوقات سے مسافروں کو زیادہ فائدہ نہیں ہورہاہے۔ اس سلسلےمیں تنظیموں کی طرف سے میمورنڈم بھی دئیے گئے تھے جس کو دیکھتےہوئے کونکن ریلوے نے روانگی کے اوقات پر نظر ثانی کرتےہوئے نئے اوقات کو جاری کیا ہے۔

تاہم نئےاوقات کے متعلق مسافروں اور سرکاری وغیر سرکاری عملےنے زور دیا ہے کہ منگلورو سینٹرل سے روانگی کا وقت شام 30-04بجے ہو تاکہ دفتر، کمپنی وغیرہ میں کام کرنےوالوں، مریضوں، طلبا وغیرہ کو سہولت ہو۔ اسی طرح مطالبہ کیاگیا ہے کہ مڈگاؤں سے نکلنے والی میموٹرین نمبر 10107دوپہر 30-12بجے منگلورو پہنچ رہی ہے اس کے بجائے اس کی اوقات میں تبدیلی لائےجائے کہ ٹرین صبح 30-10بجے منگلورو سنٹرل پہنچ سکے۔


Share: